معاملات زیادہ دیر معلق نہیں رہیں گے، چند دنوں میں سب طے ہو جائے گا: خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان کے مسائل اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی بہتری کے لیے کئی مواقع ضائع کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کی محرومیاں بڑھتی چلی گئیں اور ملک دشمن عناصر کو تقویت ملی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خود بھی اندازہ ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ساری کہانی کا کْھرا ان کی طرف ہی جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان جو کچھ بھی کرتے رہے ہیںفیض حمید ان سب معاملات سے بخوبی واقف ہیں۔یہ معاملات زیادہ عرصے تک معلق نہیں رہیں گے، اور چند دنوں میں ہی سب طے ہو جائے گا۔
خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ماضی میں متعدد مواقع موجود تھے مگر بدقسمتی سے انہیں ضائع کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کی محرومیاں بہت عرصے سے چلی آ رہی ہیں اور ان ہی محرومیوں کی وجہ سے ملک دشمن عناصر کو وہاں جڑیں مضبوط کرنے کا موقع ملا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ تمام وجوہات ختم کی جائیں جن کی وجہ سے بلوچستان میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر قومی لیڈران قومی ڈائیلاگ کی بات کرتے رہے ہیں، جو کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے۔
خواجہ آصف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اختر مینگل سے مذاکرات کو ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے، اور ان کے خدشات کو دور کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اختر مینگل کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کے حل کے وعدے کیے جائیں تاکہ وہاں کی عوام کا اعتماد بحال ہو۔
خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر چار گروپ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ گروپ پارٹی کی اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہیں، اور ان اختلافات کو جلد حل کرنا ضروری ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…