اختر مینگل کا استعفیٰ وفاق کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے استعفے کو وفاق کے لیے بُرا شگون قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے حساس علاقے کے مستند بلوچ سیاستدانوں کا اس طرح قومی اسمبلی سے علیحدہ ہونا ملک کے جمہوری اور سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔
سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین کے تحت انتخابی جمہوری عمل میں حصہ لینے والے سیاستدانوں کی جانب سے اسمبلی سے استعفے دینے کے بجائے، ان کے ساتھ مکالمہ کیا جانا چاہیے اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ موخر کیا جائے تاکہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت کے حالات میں بلوچستان کے معتبر سیاستدان جیسے ڈاکٹر مالک بلوچ، لشکری رئیسانی، عبدالغفور حیدری، اور مولانا ہدایت الرحمان کا موجود ہونا بہت غنیمت ہے۔ ان کی سخت باتوں کو بھی سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے اور انہیں آئینی و انتخابی سیاست کے ذریعے مسائل حل کرنے میں شامل کیا جانا چاہیے۔سعد رفیق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار انفرادی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے اس معاملے پر توجہ دلائی، لیکن ان کے موقف کو نہ صرف نظرانداز کیا گیا بلکہ بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا۔
انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل محض طاقت کے استعمال، مذاکرات یا مخصوص سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے نہیں نکل سکتا۔ انہوں نے حکمران اتحاد اور ریاستی اداروں سے درد مند اپیل کی کہ وہ سر جوڑ کر بلوچستان کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کریں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں پانی سر تک پہنچ چکا ہے، لیکن ابھی تک کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔
سی پیک کی بحالی اور تکمیل کو روکنے کے لیے غیر ملکی طاقتیں سرگرم ہیں، اور تشدد و دہشت گردی کی نئی لہریں بھی اسی کا نتیجہ ہیں۔ مگر اس کے توڑ کے لیے مشترکہ سیاسی و عسکری حکمت عملی کی کمی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام ہوں گی، لیکن یہ مکروہ کھیل ملک کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ دن بدن ناسور بنتا جا رہا ہے، اور اس کا تریاق تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…