منتیں ہم نے نہیں خواجہ آصف نے کیں:عمر ایوب
اسلام آباد:اسلام آباد— قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
عمر ایوب نے خواجہ آصف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کسی کی منتیں نہیں کیں،منتیں تو خواجہ آصف نے کیں، وہ روتے بھی تھے، اور نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی جھوٹی رپورٹس بناکر کابینہ میں پیش کی جاتی تھیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان ہی جھوٹی رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا گیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی، لیکن بعد میں ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا گیا جس کا خمیازہ آج بھی عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اور ایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کر دیا ہے۔
عمر ایوب نے خواجہ آصف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو۔”
انہوں نے اعلان کیا کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی بانی کے حکم کے مطابق بھرپور جلسہ کریں گے اور ساتھ ہی 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم تو کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کے حقائق سامنے لائیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔” عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لائیں، لیکن حکومت ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لا سکی۔
عمر ایوب نے اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ "ہمارے دور حکومت میں 17 سے 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، بجلی کا یونٹ 17 روپے کا تھا، اور بیرون ملک سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے تھے۔ آج نوجوان ملک چھوڑنے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں۔”
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…