عمران خان کا فوجی تحویل سے بچنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی کورٹ ٹرائل سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ان کے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔ عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی صورت میں ان کے قانونی حقوق اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی موجودہ قانونی حیثیت اور سویلین عدالتوں میں مقدمات کے سماعت کے دوران انہیں فوجی تحویل میں نہ لیا جائے، تاکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…