لاہورمیں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا نظام درہم برہم

لاہورمیں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مسلم ٹائون، جوہر ٹائون، کلمہ چوک، مزنگ اور بھاٹی کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش نشتر ٹائون میں ریکارڈ کی گئی ۔گلشن راوی 91 ملی میٹر، گلبرگ 86 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بارش کے نتیجے میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اور سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوئے۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر، ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارشوں کے بعد کی صفائی اور مرمت کے کام میں سرعت لانے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی جلد معمول پر آ سکے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago