اگست 2024:پاکستان میں دہشتگردی کے 59 واقعات رپورٹ
لاہور: اگست 2024 کے دوران پاکستان بھر میں دہشت گردی کے 59 واقعات رپورٹ ہوئے، جو کہ جولائی میں درج کیے گئے 38 واقعات سے نمایاں اضافہ ہے۔ یہ اعدادوشمار پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر انتظام سیکیورٹی واقعات کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس سے حاصل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان واقعات میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 166 دیگر زخمی ہوئے۔
اگست میں بلوچستان میں 28 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 57 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق، 26 اگست کو کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے 7 سے زائد اضلاع میں سیکیورٹی فورسز، غیر بلوچ افراد اور قومی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں زیادہ اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے، جو کہ اس گروپ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
خیبرپختونخواہ میں اگست کے دوران 29 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 25 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔ مبینہ طور پر، یہ حملے کالعدم تحریک طالبان پاکستان، حافظ گل بہادر گروپ، لشکر اسلام، داعش خراساں اور چند مقامی طالبان گروپوں نے کیے۔ اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کے 12 آپریشنز کیے، جن میں 88 عسکریت پسند ہلاک ہوئے اور 15 فوجی جوان و 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
پنجاب میں اگست کے دوران 2 مبینہ دہشت گردانہ حملے ہوئے، جن میں 2 شہری زخمی ہوئے جبکہ 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
پی آئی پی ایس کی ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح گروپوں نے اپنی تباہ کن سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ موثر حملے کیے ہیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی نے ہائی ویز پر پنجابیوں کی شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کے ذریعے نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کو افغانستان اور ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ انسداد دہشت گردی اور سرحدی سلامتی کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…