اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز 9مئی کی معافی سے مشروط

اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز 9مئی کی معافی سے مشروط

اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے ان ڈائریکٹ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم یہ مذاکرات نومئی کے واقعات پر معافی سے مشروط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر عقیل نے واضح کیا کہ دانیال عزیز کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیویٹ بل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو بھیجا جانا چاہیے تھا تاکہ اس پر بحث کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز کی تعداد بڑھانے پر بات چیت ہو سکتی ہے اور یہ ایک اہم موضوع ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر عقیل نے عدلیہ میں کیسز کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیسز کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے ججز کی تعداد کم یا زیادہ کی جا سکتی ہے۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہی چیف جسٹس بنے گا، اور اس حوالے سے حکومت کسی کی حق تلفی کی بات نہیں کر رہی۔ اگر ججز کی توسیع ہوتی ہے تو اس کا فائدہ تمام ججز کو پہنچے گا۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago