سرکاری ملازمین کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بات کرنے پر پابندی عائد

سرکاری ملازمین کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بات کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بات کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں کسی بھی عوامی پلیٹ فارم پر اظہار خیال کرنے سے روک دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم حکومتی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر بات نہیں کر سکتا۔

نئے احکامات کے مطابق سرکاری ملازمین پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری دستاویز یا معلومات کو غیر متعلقہ افراد، شہریوں یا پریس کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ، انہیں میڈیا یا سوشل میڈیا پر کسی بھی ایسی رائے یا حقائق بیان کرنے کی اجازت نہیں ہے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو یا ملک کی خود مختاری اور عزت و وقار پر منفی اثرات مرتب ہوں۔آفس میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ایسے بیانات دینے کی اجازت نہیں ہوگی جس سے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں۔

ساتھ ہی، انہیں سوشل میڈیا پر کسی بھی مباحثے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے رائے دینے سے بھی روکا گیا ہے۔ یہ ہدایات تمام سروسز گروپس کے سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتی ہیں اور ان کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔مزید برآں، سرکاری اداروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد کی نگرانی جاری رکھیں اور اسے فوری طور پر ہٹائیں۔

اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریز کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں ہے، بلکہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

19 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

20 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago