میانوالی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، دو جوان زخمی
میانوالی کے علاقے تھانہ عیسیٰ خیل کے قریب قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات کے وقت دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جسے پنجاب پولیس نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیاحملے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، 12 سے 14 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔ تاہم، چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکار مکمل طور پر الرٹ تھے اور انہوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔
ترجمان کے مطابق، اس حملے کے دوران چیک پوسٹ پر تعینات دو پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی اختر فاروق فوری طور پر چیک پوسٹ پہنچے اور وہاں موجود بالائی مورچوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جوانوں کی بہادری اور مستعدی کی تعریف کی اور انہیں حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی۔
ڈی ایس پی عیسیٰ خیل اور ایس ایچ او کی قیادت میں بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں، اور ان کے فرار ہونے کے راستوں کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس حملے کو ناکام بنانے پر ڈی پی او میانوالی اور چیک پوسٹ پر موجود بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پنجاب پولیس پر یہ 9 واں حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…