رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تصدیق،مذاکرات کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں: محمود اچکزئی

رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تصدیق،مذاکرات کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں: محمود اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس قائم ہوا ہے جو آئین کی بالادستی کے لئے کوشاں ہے، جس میں بلوچ، پشتون، شعیہ، سنی سمیت تمام مکاتب فکر کی نمائندگی شامل ہے۔ محمود اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سیاستدان آئین کی بالادستی کے لئے متحد ہو جائیں، تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں دس سال تک آئین کی عملداری قائم رہے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آئین کی بالادستی کی باتوں کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے ملکی نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف سمیت تمام سیاسی قیادت آئین کے لئے ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تصدیق کی اور مذاکرات کو ملک کی ترقی کا واحد راستہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب، اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی، اور اگر پی ٹی آئی جواب دیتی تو مذاکرات فوراً شروع ہو سکتے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہاتھ بڑھانے پر پی ٹی آئی کو مثبت ردعمل دینا چاہئے تھا، جیسا کہ حضرت محمدﷺ نے صلح حدیبیہ اپنے مخالفین سے کی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں حکومت سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، اور پی ٹی آئی قیادت کی مذاکرات کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

3 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

3 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

4 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

4 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago