ویب مانیٹرنگ سسٹم فعال، پاکستان میں 469 موبائل ایپلی کیشنز اور 2369 یو آر ایل بلاک
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی سلامتی اور غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے آن لائن مواد کی بلاکنگ شروع کردی ہے۔ اس سسٹم کے تحت اب تک 469 موبائل ایپلی کیشنز اور 2369 یو آر ایل بلاک کیے جا چکے ہیں۔ ان بلاک شدہ ایپلی کیشنز میں 435 اینڈرائیڈ اور 34 آئی او ایس کی ایپلی کیشنز شامل ہیں، جنہیں مختلف کیٹیگریز کے تحت بلاک کیا گیا ہے، مثلاً اسلام کی شان کے خلاف مواد، نامناسب یا غیر اخلاقی مواد اور دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیاں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب سے آگاہ کیا ہے۔ اس سسٹم کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود فحش، نفرت انگیز مواد اور قومی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام ہے۔ مزید برآں، ویب مانیٹرنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے بعد پی ٹی اے آن لائن مواد کی بلاکنگ میں خود مختار ہوگیا ہے۔
اس نظام کے تحت پی ٹی اے غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے والی ایپلی کیشنز کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث آئی ڈیز کی بھی نشاندہی کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی اور معاشرتی اقدار کا تحفظ ہے۔
تاہم، ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور اس کے تجربات کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہوچکی ہے۔ انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی شکایات کے باعث کاروباری برادری، طلبہ، میڈیا اور آئی ٹی سیکٹر کے ورکرز سمیت عام صارفین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
متعدد صارفین نے براؤزنگ سلو ہونے اور سوشل میڈیا ایپس کے کام نہ کرنے کی شکایات کی ہیں۔قبل ازیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کا ملبہ وی پی این کے استعمال پر ڈال دیا تھا۔ بعد ازاں، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیان دیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی فائروال کی وجہ سے نہیں بلکہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ہے۔
ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ یہ نظام ملک میں انٹرنیٹ پر پھیلنے والے نامناسب مواد کی روک تھام کے لیے اہم اقدام ہے۔ پی ٹی اے اس نظام کے ذریعے معاشرتی اور قومی سلامتی کے حوالے سے حساس مواد کو فوری طور پر بلاک کر رہا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…