این اے 79 گوجرانوالہ: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کامیاب
گوجرانوالہ:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کے مطابق، ذوالفقار بھنڈر نے 95,604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ احسان ورک نے 92,581 ووٹ حاصل کیے۔
دوبارہ گنتی کے دوران ذوالفقار بھنڈر کی کامیابی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا، جس میں آتش بازی بھی شامل تھی۔ یہ جشن حلقے کے مختلف علاقوں میں منایا گیا، اور کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات میں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک نے 104,023 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر کو 99,635 ووٹ ملے تھے۔ تاہم، سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے این اے 79 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں دوبارہ گنتی کا عمل ہوا۔ اس عمل کے دوران دونوں امیدواروں کے حامی اسکول کے باہر موجود رہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
عام انتخابات میں این اے 79 سے احسان ورک کی جیت اور دوسرے نمبر پر ذوالفقار بھنڈر کے درمیان 4,388 ووٹوں کا فرق تھا۔ ذوالفقار بھنڈر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، جو منظور کر لی گئی تھی، اور اس کے نتیجے میں وہ کامیاب قرار پائے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…