جدیر بالا میں تودہ گرنے کا دلخراش واقعہ, 9 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
دیر بالا: دیر بالا کے علاقے پاتراک میں مسلسل بارشوں کے باعث رات گئے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں تودہ ایک مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
یہ واقعہ دیربالا کے میدن علاقے میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث پہاڑی تودہ اچانک ایک مکان پر آ گرا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لیکن رات کی تاریکی اور شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد، ریسکیو 1122 اپردیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد تودے تلے دبے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا تاکہ کسی مزید حادثے سے بچا جا سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ علاقے میں موجود دیگر مکانوں کی حالت کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔
موسم کی خرابی کے باعث علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…