عمران خان کو آکسفورڈ کے بجائے اڈیالہ جیل کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کے اعلان پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے اس فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈز چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں عمران خان کی کرپشن کی کہانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا، جو کہ انہیں کبھی جانتا تھا، اب انہیں ’ڈس گریس‘ کا لقب دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ عمران خان کے دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی ہے۔ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیر اعظم اور خاتون اول کے عہدے کو او ایل ایکس (OLX) پر چڑھائے رکھا۔
عظمیٰ بخاری نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات زیر سماعت ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ہر ہفتے نیا بیانیہ تیار کرنے کا عمل ایک فراڈیہ اور بہروپیے کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے بیانات لیڈرز کے بجائے گیدڑوں کے ہوتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پوسٹ میں اعلان کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات 2024 کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی مہم کے لیے ہمیں آپ سب کی مدد کی ضرورت ہوگی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں ملوث اور سزا یافتہ شخص کا اس بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ہے۔ کچھ شکایات میں عمران خان پر طالبان اور اسامہ بن لادن کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں شدت پسند قرار دیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…