60 ہزار اسلحہ لائسنس منسوخ نہ ہوسکے، قومی خزانے کو 30 کروڑ روپے کا نقصان

60 ہزار اسلحہ لائسنس منسوخ نہ ہوسکے، قومی خزانے کو 30 کروڑ روپے کا نقصان

اسلام آباد: ایک حالیہ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی غفلت کے باعث 60 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنسز کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں منسوخ نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نادرا نے ان اسلحہ لائسنسز کو منسوخ نہیں کیا جن کی مدت دو سال پہلے ختم ہو چکی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی پالیسی کے تحت ایک سال کی مدت ختم ہونے کے بعد لائسنس کو منسوخ کرنا ضروری ہوتا ہے، مگر نادرا کی جانب سے اس پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان لائسنس ہولڈرز پر جرمانے عائد کیے جائیں جن کے لائسنسز کی مدت ختم ہو چکی ہے، اور نادرا کے ذمہ دار حکام کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ کے معاملات میں بھی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ دو ہزار اسلحہ لائسنسز کا ریکارڈ وزارت داخلہ سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے پچھلے سال 46,465 اسلحہ لائسنسز جاری کیے، جن میں سے دو ہزار لائسنسز کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔ اس کے علاوہ، ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا حساب کتاب بھی قومی خزانے میں موجود نہیں ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں ایک اور انکشاف یہ ہوا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی مد میں حاصل ہونے والے 35 کروڑ روپے کی رقم سرکاری بینک میں رکھنے کی بجائے نجی بینک میں رکھی گئی۔ نادرا نے اس حوالے سے کوئی واضح جواز پیش نہیں کیا کہ پبلک کے پیسے کو سرکاری بینک کے بجائے نجی بینک میں کیوں رکھا گیا۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

6 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

6 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

7 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

8 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

9 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

9 گھنٹے ago