ایل ڈی اے کے دفاتر جانے کی ضرورت ختم، تمام عمل آن لائن
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کے تحت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے ایل ڈی اے سے اپنے رہائشی نقشوں کی آن لائن منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نئے سسٹم میں نقشے کی درخواست، نقشے کی اپلوڈنگ، پراسسنگ اور چالان کی ادائیگی سمیت تمام مراحل آن لائن مکمل ہوں گے۔
اگر نقشے میں کوئی اعتراض ہو تو شہری اسے درست کر کے دوبارہ اپلوڈ کر سکتے ہیں، اور منظور شدہ نقشے کو بھی آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اس نئی سہولت کے تحت شہریوں کو اب ایل ڈی اے کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہری ایل ڈی اے کی موبائل ایپ یا ویب سائٹ lda.gop.pk پر جا کر رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور پنجاب بھر کے اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ اس نئے سسٹم کی بدولت شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہونے اور انتظار کرنے کی مشکلات سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستک پائلٹ پروجیکٹ کے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں، اور اس منصوبے کو بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کیا جا رہا ہے، اور آئی ٹی پر مبنی اصلاحات سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…