مکران کوسٹل ہائی وے پر شیعہ زائرین کی بس کے حادثے کا شکار،11 افراد ہلاک

مکران کوسٹل ہائی وے پر شیعہ زائرین کی بس کے حادثے کا شکار،11 افراد ہلاک

مکران کوسٹل ہائی وے جو کہ خونی شاہراہ کے نام سے جانی جاتی ہے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایران سے پاکستان (پنجاب) آنے والی شیعہ زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع، جیسے کہ گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، اور شیخوپورہ کے افراد شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ، ریسکیو 1122، ایدھی، پاکستان کوسٹ گارڈز، اور لسبیلہ پولیس نے فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق، بدقسمت بس جو پنجاب جا رہی تھی، بزی ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ اس سانحے میں 11 افراد کی جانیں چلی گئیں اور 35 سے زیادہ زائرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی لے جایا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تنویر احمد ولد حافظ واحد بخش (ملتان)، شہزاد چوہان ولد میر احمد (گوجرانوالہ)، شکیل احمد منہاس ولد محمد طفیل (شیخوپورہ)، محمد سہیل ولد محمد سلیم (گوجرانوالہ)، قیصر علی ولد نصراللہ (گوجرانوالہ)، وقار حسین ولد منیر احمد چوہان (گوجرانوالہ)، محمد آصف ولد نزر محمد (خانیوال) اور دیگر شامل ہیں۔

زخمیوں ہونے والوں میں علی رضا ولد محمد انور، کامران یوسف ولد محمد یوسف، عمیر اصغر ولد اصغر، رضا شاہ ولد ریاض، شیر یار ولد عباد علی، مکرم ولد اکرم، محمد قاسم ولد اعظم، خاور حسین ولد صابر حسین، علی نور ولد صابر، عامر شہزاد ولد ذوالفقار، اویس ولد شبیر، امیر حمزہ ولد امجد، جمیل حسین ولد مشتاق علی، وسیم عباس ولد عبدالرشید، امام علی ولد شہزاد، عمران ولد شریف، حافظ امجد ولد محمد شریف، فرحان، فیاض رانا، محمد طلحہ ولد شیر، فصیل خان، عزر عباس ولد گلزار حسین، عمران ولد خالد، عون حیدر، ناصر، ذوالقرنین ولد محمد یوسف، شہزاد علی ولد امام علی، ندیم وقار، آصف ولد نور عقیل ولد رمضان، وقار ولد محمد جمن، رمضان ولد فقیر احمد اور دیگر افراد شامل ہیں۔

زخمیوں کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہر طرف چیخ و پکار اور رونے دھونے کے مناظر تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زائرین کا سامان بھی ہر طرف بکھرا ہوا تھا۔

web

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

1 مہینہ ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

1 مہینہ ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

1 مہینہ ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

1 مہینہ ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

1 مہینہ ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

1 مہینہ ago