ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پاور شیئرنگ معاہدہ طے
اسلام آباد:حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر کئی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا پاور شیئرنگ کے حوالے سے اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران معاہدے کے باقی نکات پر مرحلہ وار عمل درآمد، کچھ نکات پر فوری کارروائی، اور دیگر نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانون سازی، بجٹ، اور پالیسیوں پر پہلے سے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملکی استحکام کے لیے دونوں جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کے ان اضلاع میں اپنی مرضی کے افسران تعینات کرنے کا اختیار دیا جائے گا جہاں وہ کامیاب ہوئی ہے۔
مزید برآں، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما اجلاس کی رپورٹ اپنے قائدین کو پیش کریں گے۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…