راولاکوٹ:کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 30 افراد جاں بحق
اسلام آباد: راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر آزاد پتن پانہ پل کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹر آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے پاس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ جائے حادثہ پر لاشیں اور زخمی پھنسے ہوئے تھے جنہیں نکالنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی۔ کمشنر پونچھ ڈویژن سردار عبدالوحید کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں راولاکوٹ اور سدہنوتی سے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی عمر فاروق نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق ضلع سدھنوتی سے تھا، جو کہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کوسٹر مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اکثر افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ حادثہ کوئی پہلا نہیں ہے، اس سے قبل بھی بلوچستان کے شہر حب میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
حادثے کے بعد وزیر داخلہ اور مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی فوری مدد کے لیے ہدایات جاری کیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹرانسپورٹ کے معیار اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…