حکومت کا کچے میں شہید پولیس اہلکاروں کے خون کا بدلہ لینے کا فیصلہ
رحیم یار خان:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں رحیم یار خان ایئرپورٹ پر ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں موجود شرپسندوں کے خلاف مربوط اور مؤثر آپریشن کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اور حملہ آوروں سے اپنے بہادر جوانوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ اس اجلاس میں محسن نقوی کو کچے کے علاقے میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پنجاب پولیس، پنجاب رینجرز اور سندھ پولیس کے افسران شامل تھے۔
وزیر داخلہ نے فورسز کو جدید ہتھیاروں اور حفاظتی آلات سے لیس کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔ بعد ازاں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کی سفارش کی گئی ہے، اور مزید کہا کہ حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…