وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دے دیا

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دے دیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار نے تصدیق کی ہے۔ وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کی پالیسی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے تحت کابینہ کو حتمی فیصلے کے لیے تجاویز بھیجی جائیں گی۔
سیکریٹری انڈسٹریز نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کی طرف بڑھ رہی ہے، اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں اس فیصلے سے ممکنہ طور پر ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے آٹو پالیسی پر بریفنگ بھی دی، جس میں ملک میں ویئر ہاوسنگ کی ضروریات پر بات کی گئی۔ حکام کے مطابق ویئر ہاوسنگ کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے وفاقی کابینہ کے زیر غور سمری تیار کی گئی ہے، اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویئر ہاوسنگ کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 10 لاکھ سے کم کاریں بنتی ہیں، جبکہ ملک میں 50 لاکھ کاریں تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس وقت ملک میں 13 برانڈز کی گاڑیاں کام کر رہی ہیں، جبکہ الیکٹرک وہیکلز میں موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 45 لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ پچھلے مالی سال کے دوران کاروں کی فروخت سے 300 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔
جنرل مینیجر یوٹیلیٹی اسٹورز عنایت اللہ دولہ نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ رائٹ سائزنگ کے تحت کرے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ جنرل مینیجر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے مستقبل سے متعلق فیصلے بھی اس پلان کے تحت کیے جائیں گے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago