جیل پراپیگنڈہ زمین بوس ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ممکن ہوئی :رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی غیر معمولی ملاقات پر حکومت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے ملاقات کے وقت اور اس کے پیچھے کارفرما عوامل پر سوالات اٹھائے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 7 بجے ملاقات ہونا معمول کے برخلاف ہے، اور اس ملاقات کے بارے میں شک ظاہر کیا کہ یہ کسی کے کروانے سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا سارا پراپیگنڈہ بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے اور یہ کہ گنڈاپور جو بھی کرتے ہیں، وہ اجازت سے کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، جو کہ خوشگوار رہی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ باقی معاملات پر اگلے ہفتے مزید بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے بتایا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جہاں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت میں انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے شرکت کی
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…