Categories: پاکستان

ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خطرات موجود ہیں:آرمی چیف

ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خطرات موجود ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہاورڈ بزنس سکول کے 44 رکنی طلبہ کے وفد سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ہاورڈ بزنس سکول کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران آرمی چیف نے تعلیم اور مثبت سوچ کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر بات کی۔ انہوں نے وفد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذاتی تجربات کی بنیاد پر رائے قائم کریں۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کے بارے میں آگاہی فراہم کی، اور عصری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم اور تعمیری سوچ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے پاکستان میں موجود مواقعوں کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تعمیری انداز میں معاملات کا جائزہ لینے کی تلقین کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہاورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور اس تعمیری مکالمے کی تعریف کی۔
مزید یہ کہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی یہ ملاقات 20 اگست کو مختلف طلبہ سے رابطوں کی ایک کڑی تھی، جس کا مقصد نوجوان نسل کو حالات سے آگاہ کرنا تھا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago