اوریا مقبول جان گرفتار، سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اوریا مقبول جان گرفتار، سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، جس میں ان پر مذہبی منافرت اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اوریا مقبول جان کے وکیل، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے تصدیق کی ہے کہ اوریا مقبول جان کو گلبرگ سائبر کرائم کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، اور ان کا تعلق مبارک ثانی کیس سے تھا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کی تفصیلات ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہیں، اور اوریا مقبول جان کو جلد ہی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
قبل ازیں، 28 جنوری 2024 کو، ایف آئی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں اوریا مقبول جان سمیت 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے اس کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ یہ کمیٹی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت قائم کی گئی تھی، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کر رہے ہیں، اور اس میں انٹر سروسز انٹیلیجنس، انٹیلیجنس بیورو، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندے اور ایک شریک رکن شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے سال 13 مئی 2023 کو لاہور پولیس نے بھی اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا اور انہیں گرفتار کیا تھا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago