پی ٹی آئی نے جلسہ ملتوی کر دیا، 40 شرائط کیساتھ 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد ترنول میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ جلسہ جو آج ہونے والا تھا، اب 8 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جہاں انہیں مذہبی جماعت کے احتجاج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے ہدایت دی کہ ممکنہ تنازعے سے بچنے کے لیے جلسے کو ملتوی کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ 8 ستمبر کے جلسے کے بارے میں پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ دوسری طرف، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ نے وضاحت کی کہ شہر میں مذہبی جماعت کے اجتماع کے باعث پی ٹی آئی کے این او سی کو معطل کیا گیا تھا۔ تاہم، 8 ستمبر کے جلسے کے لیے 40 شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج کے دن ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے تھے تاکہ جلسے کو روکا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 22 سے 24 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…