حکومت نے 8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ ادا کر دیا
حکومت نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں کل 8.086 ارب ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق، جولائی 2023 سے مارچ 2024 کے اختتام تک، حکومت نے غیرملکی قرضوں کے تحت یہ رقم ادا کی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران اصل زر کی صورت میں 5.363 ارب ڈالر جبکہ سود کی مد میں 2.723 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 1.700 ارب ڈالر، سعودی عرب کو 1.153 ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 1.033 ارب ڈالر، اور عالمی بینک کو 905 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
اسے بھی پڑھیں پاکستانی قرضہ 315 ٹریلین ڈالر: افواہیں یا حقیقت؟
اسی عرصے میں چین کو 423 ملین ڈالر، غیرملکی کمرشل بینکوں کو 343 ملین ڈالر، بانڈز کی مد میں 331 ملین ڈالر، چین کے سیف ڈیپازٹس کو 236 ملین ڈالر، جاپان کو 254 ملین ڈالر، فرانس کو 186 ملین ڈالر، سعودی سیف ڈیپازٹس کو 152 ملین ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو 659 ملین ڈالر، اور دیگر قرض دہندگان کو 711 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔