پنجاب ہر میدان میں سبقت لے رہا ہے،لوگوں کی ہمیں دیکھ کردوڑیں لگ گئیں:مریم نواز

پنجاب ہر میدان میں سبقت لے رہا ہے،لوگوں کی ہمیں دیکھ کردوڑیں لگ گئیں:مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں سبقت لے رہا ہے اور ہمارے اقدامات دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، اور یہ منصوبہ وہ اسکیم ہے جس کا انہیں اور صوبے کے عوام کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ "جب کسی کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے تو اسے اس کی اہمیت کا اندازہ کم ہوتا ہے، لیکن جن لوگوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، ان کے لیے یہ ایک بہت بڑی خواہش ہوتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے وہ امید کرتی ہیں کہ جلدی جلدی گھروں کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور لوگوں کو اپنی چھت فراہم کی جا سکے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کا سب سے زیادہ انتظار نواز شریف کو تھا، جو اپنے دور حکومت میں ہاریوں کو گھر فراہم کر چکے ہیں۔ "وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ کسی کو رہنے کے لیے چھت دے دینا سب سے بڑی خدمت ہے
انہوں نے اس اسکیم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلے اور دیہی علاقوں میں ایک سے دس مرلے کی زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم سات سال کی آسان قسطوں میں واپس کرنی ہوگی، جبکہ پہلے تین ماہ میں کوئی قسط ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ اس کے بعد ہر ماہ 14 ہزار روپے کی قسط ادا کرنی ہوگی۔

مریم نواز نے عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اور اسی لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی جلد شروع کیا جائے گا، اور جن کے پاس زمین ہے لیکن چھت نہیں، وہ اس اسکیم کے ذریعے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

انہوں نے اس اسکیم میں کسی قسم کا سود شامل نہ ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کوئی اضافی چارجز یا ٹیکس بھی نہیں ہوگا۔ "میں نے بینکوں کو اس میں شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 080009100 بھی فراہم کیا گیا ہے، جہاں لوگ آن لائن یا کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈی سی دفاتر سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ اسکیم پانچ سے چھ اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے، اور ان کا ارادہ ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں اسے پنجاب کے ہر کونے تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ پنجاب ہر چیز میں لیڈ کر رہا ہے اور ان کی مسلسل محنت اور کوششوں کی وجہ سے یہ اسکیمیں لانچ کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ "میں روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی ہوں اور اسی وجہ سے ہم ان اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں”

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago