عمران خان سے 20 سال پہلے ختم ہوا رشتہ، آج بھی جمائما کے لیے دردِ سر
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مبینہ سائبر ہراسانی کے باعث پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کے مخالفین نے انہیں آن لائن ہراساں کیا، جس کی وجہ سے انہیں پاکستان سے آنے والی ای میلز کو بلاک کرنے کا سخت قدم اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں موجود ان کے دوستوں کے لیے مشکل پیدا کر سکتا ہے، جو جائز طریقے سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمائما نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے مخالفین کی جانب سے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
مزید برآں، جمائما نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندیوں کے باوجود لوگ وی پی این کے ذریعے ان کے بیانات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
برطانوی فلم پروڈیوسر نے اپنے اور عمران خان کے ماضی کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی انہیں مسلسل مل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ عمران خان کے مخالفین کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ اور توہین آمیز زبان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے لندن میں جمائما کی والدہ کے گھر کے باہر مظاہرے کیے تھے، جو کہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کا ردعمل تھا۔
جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی شادی کے دوران وہ پاکستان میں مقیم رہیں اور ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…