منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری سمز کی بندش کا آغاز
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مرحلہ وار تمام جعلی اور غیر قانونی سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے نے اس عمل سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے تاکہ وہ اپنی سمز سے متعلقہ معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل سمز کا غیر قانونی
پہلے مرحلے میں، پی ٹی اے نے ان سمز کو بلاک کرنا شروع کیا ہے جو جعلی شناختی کارڈز یا منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں۔ نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر ان سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اگلے مرحلے میں وہ سمز بند کی جائیں گی جو ایکسپائر شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے میں ان افراد کے نام پر جاری کی گئی سمز کو بلاک کیا جائے گا جو وفات پا چکے ہیں۔
استعمال ناقابل قبول ہے اور جعلی سمز مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہیں، جنہیں روکنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔