Categories: پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ریاستی اداروں سے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ریاستی اداروں سے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا مطالبہ

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک اہم اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے، جس میں ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن احمد کنڈی کی جانب سے پیش کی گئی، جسے اسمبلی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

اس قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ آئینی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مکمل احتیاط سے کام لیں اور عوام کے جان و مال، جمہوری حقوق اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائیں۔ قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئینی ادارے آئین کی متعلقہ شقوں پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں، تاکہ ملک میں آئینی بالادستی اور جمہوریت کو مستحکم کیا جا سکے۔

قرارداد میں برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ مسلمانوں نے پاکستان کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور خصوصاً پشتون عوام نے اس جدوجہد میں بے پناہ تکالیف برداشت کیں۔ قرارداد کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ملک کے قیام کے بعد سے آج تک آزادی اظہار رائے کا حق لوگوں سے چھینا گیا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے۔

قرارداد میں 12 اگست 1948 کے سانحہ بابڑہ کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک دل خراش واقعہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس المناک واقعہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

3 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

3 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

4 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

4 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

6 دن ago