پاکستان میں بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو پیچھے چھوڑ دیا: بلومبرگ رپورٹ

پاکستان میں بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو پیچھے چھوڑ دیا: بلومبرگ رپورٹ

نیویارک: بلومبرگ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا بوجھ گھروں کے کرایوں سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔

عالمی اقتصادی صورتحال پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق، پاکستان میں 2021 کے بعد سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو بے حد متاثر کیا ہے، اور بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور دیگر اقتصادی اصلاحات کی ہیں، جن سے ملک میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی ہے۔ خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں ملک کی نصف آبادی کی روزانہ کی آمدنی چار ڈالر سے بھی کم ہے اور افراط زر تقریباً 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے، بجلی، پٹرول اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی قوتِ خرید کو مزید کم کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جولائی کے مہینے میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 18 فیصد اضافہ کیا، جو کہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ ان اقتصادی پالیسیوں میں نہ صرف ٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے بلکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں لاگت کو کم کرنے اور سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 16 فیصد بجلی چوری یا ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث ضائع ہو جاتی ہے، جس سے گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت کے پاور ریگولیٹر کے مطابق، یہ ضیاع اور چوری ملک کی اقتصادی صورتحال پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں، جس کا ازالہ ضروری ہے۔

یہ رپورٹ ملکی معیشت کی خراب صورتحال کو اجاگر کرتی ہے، جس میں حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور عام شہریوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر پشاور: لاہور میں ہونے والے جلسے…

35 منٹ ago

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور…

46 منٹ ago

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی ممبئی :بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن…

1 گھنٹہ ago

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟ ممبئی :ـمعروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اور ممتاز اداکارہ…

1 گھنٹہ ago

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے دفتر کی روزمرہ زندگی میں مسلسل 8 سے 10 گھنٹے کام…

2 گھنٹے ago

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

12 گھنٹے ago