یومِ آزادی پر عوام کے لیے خوشخبری،پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی اطلاع دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے کی کمی کے بعد اب یہ 269.43 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 260.96 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.7 روپے کی کمی کے بعد یہ 272.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔
اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی ہے۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئی ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی کا امکان تھا۔
یاد رہے کہ جولائی کے آخر میں بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، اور اس بار کی کمی عوام کو ایک بار پھر کچھ ریلیف فراہم کرے گی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز کی شرح میں تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے عوام پر ٹیکس بوجھ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف ملے گا، لیکن عالمی منڈی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں قیمتوں میں دوبارہ رد و بدل کا امکان بھی موجود ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…