شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
لاہور:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے۔ قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کے ساتھ عمل کرنا ہے۔ بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے انسانیت کو اقتصادی، سیاسی، سماجی، معاشرتی راہ نما اصول دئیے ہیں۔ ان اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی آزادی کا باوقار تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دے کر خوشحال معاشرہ کی بنیاد رکھیں گے۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نوجوان سکالر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے 77 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایک دن اُمت مسلمہ کا خوشحال ملک بنے گا اور اس کے نوجوان اس کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…