سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے امیدوار کامیاب
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے، جس کے بعد ن لیگ کے تینوں امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں، این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ، اور این اے 79 گوجرانوالہ، میں دوبارہ گنتی کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بحال کیا، جس کے مطابق ن لیگ کے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 2:1 کی اکثریت سے یہ فیصلہ سنایا، جبکہ جسٹس عقیل عباسی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔
اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کے فیصلے کا احترام ضروری ہے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ممبران کے بارے میں دیے گئے غیر ضروری ریمارکس کو بھی نامناسب قرار دیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 154 سے رانا فراز نون، این اے 81 گوجرانوالہ سے بلال اعجاز، اور این اے 79 گوجرانوالہ سے احسان اللہ ورک، جو تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے، کامیاب قرار پائے تھے۔ تاہم، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں عبدالرحمان کانجو، اظہر قیوم نارا، اور ذوالفقار احمد نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، جس کے نتیجے میں ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو آزاد امیدواروں نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے تینوں امیدوار قومی اسمبلی میں اپنی نشستوں پر برقرار رہیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…