Categories: پاکستان

عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت خارج، 7 دن میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم

عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت خارج، 7 دن میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 500 سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 دن کے اندر مکمل کی جائے۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر سمیت فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

اس دوران ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا، جن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی شامل تھے۔

9 مئی کے واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور صنم جاوید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کیسز میں تفتیش اور قانونی کارروائی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago