شہباز شریف نے قوم کو مایوس کیا ،معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہے:مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے سے معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور اگر استحکام پیدا نہ ہوا تو مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر اس کی خوشحالی کے لیے کام کیا جائے۔
مردان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے زیر اہتمام منعقدہ کسان کنونشن میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام ضروری ہے اور اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو ہمیں مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کنونشن کے لیے مردان میں ایک بڑا پنڈال تیار کیا گیا تھا، جہاں سینکڑوں کرسیاں لگائی گئیں اور اندرونی و بیرونی حصوں میں بڑے بڑے بینرز اور فلیکسز آویزاں کیے گئے تھے۔