عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی حقیقت کے طور پر تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا، عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کیونکہ 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 40 سالہ سیاسی کیریئر میں ان پر کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا، لیکن پچھلے ایک سال میں ان پر درجنوں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے محمود خان اچکزئی کو ایک جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا سیاستدان قرار دیا اور کہا کہ جمہوری رہنماؤں کو غدار کہنا غلط ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم تھا اور اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…