بانی پی ٹی آئی کے بارے میں خواجہ آصف کے انکشافات،ایوان صدر میں باجوہ کے پاؤں پکڑے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ایوان صدر میں ان کے پاؤں پکڑے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات کے پیچھے تھے، اور پی ٹی آئی حکومت میں فوجی عدالتوں کے کیسز کو چلایا جا سکتا تھا، تو اب کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ ایک انتہائی چالاک شخصیت تھے، لیکن وقت ہی بتائے گا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق آرمی چیف میں سے کون کسے دھوکہ دے رہا تھا۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل رہی، اور باوجود اس کے جو کچھ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا، وہ پھر بھی قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کرتے رہے۔
مزید برآں، وزیر دفاع نے سابق صدر عارف علوی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے لیے کئی کوششیں کی گئیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اقتدار کی ہوس انسان کو بے حس بنا دیتی ہے، اور اقتدار میں توازن برقرار رکھنا ولیوں کا کام ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت مختلف محاذوں پر اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت کے ساتھ کام کر رہی ہے، جس میں ملک کی معیشت سب سے اہم مسئلہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ معیشت کے تمام پہلوؤں پر اسٹیبلشمنٹ حکومت سے تعاون کر رہی ہے، اور سویلین حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…