چشتیاں شہر کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
چشتیاں :چشتیاں شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی بے حسی نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ عوامی مطالبات اور سیاسی و سماجی شخصیات کی اپیلوں کے باوجود، حالات میں بہتری نہیں آئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ان مسائل کا حل نکالیں تاکہ شہریوں کی زندگی آسان ہو سکے۔
چشتیاں شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی ان دنوں شہر کے باشندوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہے۔ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے اور کھڈے بنے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ خاص طور پر بارش کے دنوں میں یہ گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔ اس پانی اور گندگی کے ڈھیروں سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
چشتیاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پچھلے دس سال سے جاری ہے اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ طلبہ، خواتین اور معمر افراد کی نقل و حرکت تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔ علاقے کے لوگ اس صورتحال سے بے حد پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سیاسی نمائندے اور انتظامیہ دونوں ہی اس مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے۔
مقامی سیاسی شخصیت حاجی سرفراز نے کہا، "سیاسی نمائندے اس وقت بے حسی کی چادر اوڑھے سو رہے ہیں۔ الیکشن قریب آتے ہی یہ جاگیں گے اور سرگرم ہو جائیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پریشانیوں کا انہیں کوئی احساس نہیں ہے۔
معروف سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال نے بتایا کہ، "محلے کی سڑکوں پر ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ انتظامیہ اور عملے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مین محلے بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
معروف کاروباری شخصیات حافظ طلحہ اور حافظ حمزہ نے سیاسی نمائندوں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ، "یہ مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں اور اگر ان پر جلد عمل نہیں کیا گیا تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔”
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…