جماعت اسلامی کا "بل نہ بھرو” تحریک کا اعلان
راولپنڈی:جماعت اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان، نے موجودہ معاشی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ بڑے جاگیردار اور سرمایہ دار طبقے کو کسی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جا رہا ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے اگر سنجیدگی سے مذاکرات نہ کیے تو جماعت اسلامی ملک بھر میں "بل نہ بھرو” تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی کے مسئلے پر فارنزک آڈٹ کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کتنے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاہدے غیر شفاف اور غیر منصفانہ تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے سودی نظام کو بھی ملک کی معاشی تباہی کا ایک بڑا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے جو مطالبات کیے ہیں، وہ حقیقت میں حکومت کے بس میں ہیں، لیکن حکومت ان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی ملک بھر میں "بل نہ بھرو” تحریک شروع کر دے گی، جو کہ ایک بڑے احتجاجی تحریک کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…