بنگلہ دیش کے حالات ظلم کی وجہ سے خراب ہوئے:عمران خان

بنگلہ دیش کے حالات ظلم کی وجہ سے خراب ہوئے:عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل میں وکلا سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے بنگلا دیش میں ہونے والے واقعات کو ظلم کی بڑی وجہ قرار دیا۔
وکلا کے وفد نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی اآئی سے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے سے زیادہ ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والے وکلا میں انتظار پنجوتھہ، سمیر کھوسہ، ہارون ارشاد ،زبیر کسانہ، معظم بٹ اورسہیل سلطان شامل تھے۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 13 اگست کو رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بنگلا دیش کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات بھی ظلم کی وجہ سے خراب ہوئے۔
عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، اور 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا۔ اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اب بھی وقت ہے ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں کیونکہ مہنگائی نے عوام کی معیشت کمزور کر دی ہے۔
انتظار پنجوتھہ کے مطابق، عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیا۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس پر کام کرے گی۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی تعریف کی اور کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں اچھا کام کر رہے ہیں۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago