بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت کا 15 سالہ دورِ اقتدار اختتام پذیر، حافظ نعیم الرحمان کی مبارکباد
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کی 15 سالہ حکومت بھارت کے زیر اثر رہی اور اس دوران عوام کی آواز کو دبا کر حکومت کی گئی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد نے اپنے عوام کو دبانے کے لیے بھارت کی مدد لی، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے شہری ان کے مخالف ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی عوام نے اپنی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے فاشسٹ حکومت کا خاتمہ کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیشی عوام کی جرات اور استقلال کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فتح ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بنگلہ دیش ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر ترقی کرے گا اور عوام کی آواز کو اہمیت دی جائے گی۔
اس بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیشی عوام کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ان کے حقوق اور آزادی کے حصول کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی عوام نے اپنی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی جابرانہ حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…