"9 مئی کے واقعات پر پاک فوج کا مؤقف برقرار رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر”
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج سماجی اور اقتصادی پروجیکٹس میں بھرپور حصہ لیتی ہے اور 9 مئی سے متعلق فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
یوم استحصال کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، جو کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے 2024 کے پہلے سات مہینوں میں 139 افسران اور جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج سماجی اقتصادی منصوبوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، جن میں تعلیم، صحت، اور فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ضم شدہ اضلاع میں 94 اسکول، 12 کیڈٹ کالجز، اور 10 ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم کیے گئے ہیں، جن سے 80 ہزار بچے مستفید ہو رہے ہیں۔
صحت کے شعبے میں، افواج پاکستان نے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپس لگائے، جہاں 115,000 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے خیبرپختونخوا میں 3,293 منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں اسپتال، مارکیٹ، اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ بلوچستان میں بھی تعلیم، صحت، اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے 912 منصوبے مکمل کیے گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ گوادر میں تعلیم، صحت، پانی، اور روزگار کے لئے 104 منصوبے جاری ہیں۔ فوج نے 8 لاکھ بنجر زمین کو زیر کاشت لانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں ایک لاکھ ایکڑ پر کاشت شروع ہو چکی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی کامیابی کا سہرا پاکستانی ماؤں کو جاتا ہے، جو اپنے بیٹوں کو ملک کی خدمت کے لئے پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج قومی ترقی کے منصوبوں میں حکومت اور عوام کا ساتھ دینے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…