پی ٹی آئی راہ نما شبلی فراز کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

پی ٹی آئی راہ نما شبلی فراز کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ شبلی فراز اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز درج ہیں اور وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ کیا اس وقت کوئی نیا جواز موجود ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم دے گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔
عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

8 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

8 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

9 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

10 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

12 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

12 گھنٹے ago