سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کے لیے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی تجویز پر جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنایا گیا۔ لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کی تشکیل کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا، جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کی تجویز دی، جس سے جسٹس منیب اختر نے بھی اتفاق کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے اکثریتی رائے پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا، تاہم چیف جسٹس کی رائے تھی کہ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت چھٹیوں کے دوران تین رکنی بینچ کو ہی سننی چاہیے۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ اب گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی اور جسٹس منصور علی شاہ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…