پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے سماعت کے آغاز میں عدالت کو بتایا کہ 22 جولائی کو درخواست دی گئی تھی کہ 26 جولائی کو احتجاج کرنا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست دی گئی ہے؟ اس پر سٹیٹ کونسل نے کہا کہ دو آرڈرز پاس کیے گئے تھے۔ عدالت نے جواب میں کہا کہ آپ نے لکھا ہے کہ 20 اگست کے بعد کسی بھی جگہ جلسہ یا احتجاج کیا جا سکتا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بنیاد پر توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔ جج نے درخواست آپ کو بھیجی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد کے بلاک ہونے سے قوم کو نقصانات ہو رہے ہیں اور ڈی چوک پر احتجاج پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے۔ پچھلے فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے؟ حکومتی پارٹی کو اجازت دینے میں آپ فوراً عمل کرتے ہیں، کیا آپ نے پارک میں احتجاج کی اجازت دی ہے؟ پارک کو پارک رہنے دیں، قواعد بنائیں اور جگہیں مختص کریں۔ آپ لوگ کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیں۔ میں دیکھوں گا کہ توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں اور اس متعلق آرڈر پاس کروں گا۔
سٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ان کی درخواست پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی تھی، جلسے کی نہیں۔ جلسے کی اجازت کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں ہے، جبکہ احتجاج کی درخواست الگ ہے اور جلسے کی الگ ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس صورت حال کی وجہ سے لوگ آپ کے ملک میں نہیں آ رہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں اور ان تفصیلات کے تحت احتجاج میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کے اکاؤنٹس منسلک کیے جا سکتے ہیں۔ توہینِ عدالت کیس میں عدالت نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، یہ توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔ یا تو میں انہیں جیل میں ڈال دوں گا یا چھوڑ دوں گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…