الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور، آزاد امیدوار کی وابستگی تبدیل نہیں کی جا سکے گی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ اجلاس میں بل پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 8 ارکان نے حمایت اور 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس بل کے تحت آزاد امیدوار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد وابستگی کو تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد ارکان کی سیاسی جماعت میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کے معاملات واضح کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ نجی بل ہے، وزیر قانون کو اس کی وکالت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ جس نے بل پیش کیا ہے اسے اس کی تشریح کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا، جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔ بل کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…