اعظم سواتی کا عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، دو مقدمات میں ضمانت منظور
اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر درج مقدمات کی سماعت کی۔ پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدالت نے اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کی۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ان کے موکل 27 نومبر 2022 کو گرفتار ہوئے تھے اور چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر رہے تھے۔ وکیل کے مطابق، اعظم سواتی کی پیشی کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد اعظم سواتی کو رہائی ملنے کی توقع ہے، جس سے پی ٹی آئی کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…