طلبہ کواب تعلیم کیساتھ اب ہرمہینے25ہزاروپے وظیفہ بھی ملے گا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری محکموں کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے بارہویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تین ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت دو ہزار طلبہ کو
ماہانہ 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ سے ای بائیک پروجیکٹ کے ابتدائی چارجز نہ لیے جائیں اور ای بائیک اسکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کی جائیں۔مزید برآں صوبائی کابینہ نے محمود بوٹی اور
شاد باغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے ہمت کارڈ کے لیے اسپیشل افراد کی تصدیق ان کی دہلیز پر جا کر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے معروف گلوکارہ تصور خانم کی رہائش کی درخواست بھی منظور کی اور کہا کہ فنکار نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ قوم کا بھی حصہ ہوتا ہے۔