لاہور: نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے
لاہور: پاکستان کے مشہور اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اداکار سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 58 سال تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سردار کمال کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ سردار کمال اپنے پیچھے دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا انگلینڈ میں مقیم ہے۔
سردار کمال کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
سردار کمال نے اپنی زندگی میں درجنوں فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج پرفارمنسز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور عوام میں بہت مقبول ہوئے۔ ان کے انتقال پر فلمی، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چاہنے والے صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…